22 مارچ 2019 - 21:14
امریکی صدر کا جولان ہائیٹس پر اسرائیلی کنٹرول تسلیم کرنے کا عندیہ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ واشنگٹن، متنازع جولان ہائیٹس پر اسرائیل کے کنٹرول کو مکمل تسلیم کر لے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ کیا کہ 52 سال بعد وقت آگیا کہ واشنگٹن مکمل طور پر گولان ہائیٹس پر اسرائیلی خودمختاری کو تسلیم کر لے جو اسٹریٹجک اور سیکیورٹی کے تناظر میں اسرائیل اور خطے میں استحکام کے لیے ضروری ہے۔
مذکورہ ٹوئٹ کے بعد اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے اپنے ٹوئٹ میں امریکی صدر کے بیان کی حمایت کی۔ بینجمن نیتن یاہو نے امریکی صدر کی جانب سے اسرائیلی خودمختاری تسلیم کرنے سے متعلق بیان پر شکریہ صدر ٹرمپ کہا۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے شام سے 1967 میں جولان ہائیٹس پر قبضہ کرلیا تھا۔

.......

/169